ابنا: پاکستان کےصدر آصف علي زرداري نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر اور شفاف ہوں گے۔خير پور ميں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علي زرداري نے کہا کہ انتخابات اتحادي پارٹيوں سے صلاح و مشورے کے بعدمقررہ وقت پر ہي ہوں گے،عام انتخابات صاف اورشفاف ہوں گے،پيپلزپارٹي آئندہ بھي اقتدار ميں آئے گي،ہم مفاہمت کي سياست چاہتے ہيں، صدرنے کہا کہ ميں جانتاہوں عوام لوڈ شيڈنگ سے پريشان ہيں ،بہت جلد عوام کي يہ پريشاني ختم ہوجائے گي۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم نہ چاہتےتوشہبازشريف پنجاب کے وزيراعلي نہيں بن سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہماري مفاہمت کي سياست سے مخالفين بوکھلاگئے ہيں۔
.......
/169